لاہور(اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی ون ڈے قیادت کوایک موقع اور مل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یواے ای میں مقابلوں کے دوران انتخاب عالم کی جگہ وسیم باری بطور منیجر ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں عبرت ناک شکست پر اظہر علی کی کیپٹنسی پر سوال اٹھائے گئے، پی سی بی حکام نے بھی ان کو رضاکارانہ طور پر یہ ذمہ داری چھوڑ کر بطور عام کھلاڑی کھیلنے کی ہدایت دی۔
اس لیےاظہر علی نے چیئرمین شہریار خان کو آگاہ کیا کہ وہ قیادت نہیں چھوڑیں گے، چند سابق کرکٹرز بھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرنے کے حق میں نہیں،بورڈ کے سربراہ اسپتال میں ہیں، ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھیاپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان میں موجود نہیں، اس صورتحال میں قوی امکان ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سرفراز کو ون ڈے کپتان بنانے کا اعلان نہیں کیا جائے گا، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے بعد معاملے کا از سرنو جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا، دریں اثنا یواے ای میں کیریبیئنز سے مقابلوں میں انتخاب عالم کی جگہ وسیم باری بطور ٹیم منیجر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔