You are currently viewing بلاول بھٹو  نے  پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی مخالفت کردی

بلاول بھٹو نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی مخالفت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری  کی جانب سے بلاول ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سابق صدر رٹائرڈ پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی تو سابق صدر کے خلاف اہم مقدمات التواء کا شکار ہوجائں گے۔

بلاول بھٹو نے  جاری کردہ بیان میں کہا کہ  ماضی میں ایک منتخب وزیراعظم کو جھوٹے مقدمے  میں پھانسی دی گئی تھی لیکن ایک آمر کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو قانون کی خلاف ورزی ہے ۔  انہوں نے کہا  کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قتل کا مقدمہ بھی عدالت میں ہے اور سابق صدر پرویز مشرف اس مقدمے میں بھی نامزد ہیں جبکہ اکبر بگٹی کیس میں بغیر کسی پوچھ گچھ کے مشرف کی بریت قانون سے سب سے بڑا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے  میں قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری  نے مزید کہا کہ اب بھی متعدد کیس آمرپروز مشرف  کیخلاف عدالتوں میں زیر التواء  ہیں ان کو جانے کی اجازت دینا آئین پاکستان کی خلاف ورزی  ہوگی۔  تاہم  غداری کا مقدمہ  بھی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7