You are currently viewing بلاول بھٹو بھی کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت  کے خلاف  میدان میں آگئے

بلاول بھٹو بھی کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف میدان میں آگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹونے کشمیری عوام کی جدو جہد کی حمایت کردی پیپلز پارٹی بھارتی جارحیت کے خلاف جمعہ کے روز ملک گیر مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹونے کشمیری رہنما ء میر واعظ عمر فاروق سے ٹیلی فونک بات چت کی اس دوران انہوں نے کہا ہم کشمیر  میں جاری بھارتی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں  اور پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کی صورت حال پر بھارت کے خلاف ہمیشہ  آواز ٹھاتی رہے گی اور کشمیریوں کی اس جدو جہد کی حمایت کرتی رہے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت اور  انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف  ملک گیرمظاہرہ بھی کرے  گی ۔