لاہور(ڈیسک)پنجاب حکومت اپنا بجٹ آج پیش کرے گی ،بجٹ میں تنخواہوں اور پینشنوں میں دس فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت اپنا بجٹ آج پیش کرے گی ،بجٹ وزیرخزانہ پنجاب عائشہ غوث پیش کریں گی، بجٹ کا حجم 19 کھرب روپے متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئےترقیاتی بجٹ کا حجم 635 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، اسکول ایجوکیشن کے لئے 52 ارب 50کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کے لئے20 ارب پچاس کروڑ اوراسپیشل ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کیلئے 30 ارب رکھے گئے ہیں۔امن و امان کے لئے 165 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے،بجٹ میں توانائی کیلئےاٹھارہ ارب اور ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کیتجویزہے۔زرائع کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کیلئے 93 ارب روپے، خادم اعلیٰ دیہی روڈ پروگرام کے لیے 18 ارب ،صاف پانی کیلئے 50 ارب ، اسکلزڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 9 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔پنجاب کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ کے لیے 10ارب اور اسپتالوں کی تعمیرو مرمت کے لیے 5 ارب مختص کئے جائیں گے۔پنجاب حکومت اورغیر ملکی تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے لیے 24 ارب جبکہ پنجاب ریونیواتھارٹی کیلئے 92 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر کئے جانے کی امید ہے۔آئندہ مالی سال میں حکومت پنجاب گرین ٹیکسی اسکیم اورکسانوں کو بلاسودقرضے بھی فراہم کرے گی۔