You are currently viewing عید سے قبلبینکوں کے آن لائن سسٹم کا لنگ ڈاؤن صارفین کوشدید مشکلات

عید سے قبلبینکوں کے آن لائن سسٹم کا لنگ ڈاؤن صارفین کوشدید مشکلات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بنک کی واضح ہدایت کے باوجود  ملک بھر کی مختلف بینکس کے آن لائن سسٹم تاحال ڈاؤن ہیں  جسکی وجہ سے ہزاروں اے ٹی ایم مشینیں غیر فعال ہو گئی ہیں جبکہ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سےتما م سرکاری و نجی بینکوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ عید الفطر کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل  بینکاری کی سہولت فراہم کی جائے گی  ۔

اس سلسلہ میں ملک بھر کی تمام بینک ہفتہ کے روز بھی کھلی رہے   لیکن کئی بینکوں کی آن لائن لنک ہفتہ کے روز سے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے آن لائن بینکنگ  کا نظام معطل ہوگیا جبکہ اے ٹی  ایم مشینیں بھی غیر فعال ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر سب کو ہی پیسوں  کی اشد ضرورت ہوتی ہے اگر پاس پیسے نہیں ہونگے تو عید کی خوشیا ں پھیکی پڑ جائیں گی  اور 5 جولائی  سے بینکوں کی سرکاری  چھٹیاں  بھی ہیں  جبکہ نہ ہی آن لائن سسٹم کام کر رہا ہے اور نا ہی اے ٹی ایم مشینیں ۔

جس کے باعث شہری اے ٹی ایم کارڈ لئے ما رے مارے  پھر رہے ہیں  اسٹیٹ بنک کے احکامات کے باوجود بھی شہریوں کی مشکلات حل نہیں ہوپا   رہی ہیں ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7