You are currently viewing بابری مسجد کیس :سپریم کورٹ کا بی جے پی کے تین رہنماؤں کا نام کیس میں شامل کرنے کا حکم

بابری مسجد کیس :سپریم کورٹ کا بی جے پی کے تین رہنماؤں کا نام کیس میں شامل کرنے کا حکم

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:20/04/2017 13:53
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی(ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ  نے بی جے پی کے 3رہنما ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کا نام مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کو شہید کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے بابری مسجد کو شہید کرنے کی مہم چلانے اور اس کیخلاف لوگوں کو اکسانے میں پیش پیش ایل کے ایڈوانی ،مرلی منوہر جوشی اور اومابھارتی کانام مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا ہے،تاہم اس معاملے میں صرف کلیان سنگھ کے گورنررہنےتک ان کیخلاف کیس رجسٹر نہیں کیاجائے گا،عدالت نے بابری مسجد کیس 4 ہفتے میں لکھنو منتقل کرنے کا بھی حکم دے دیا،تاہم ججوں کا ٹرانسفر تب تک نہیں ہوگا جب تک سماعت مکمل نہیں ہو جاتی۔