اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد میں صحا فیوں سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہو ئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ الیکشن تک شادی نہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ بابر اعوان آج پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے جبکہ شیخ رشید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے خود دعوت دینے جاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق صحافیوں کے اعزاز افطار ڈنر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے والی ہے، نوازشریف سکون کی گولیاں لے لیں، مجھے لگ رہا ہے کہ پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں۔عمران خان نے کہا کہ بابر اعوان بھی پی ٹی آئی جوائن کرنیوالے ہیں اور جلد شیخ رشیدکوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دینے جاؤں گا،شیخ رشید نے گاڈ فادر مافیا کا زبردست مقابلہ کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دوہزار سترہ الیکشن کا سال ہے، اسی لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے، شوکت خانم کی 3ملین کی سرمایہ کاری تھائی لینڈ میں کی تھی جو واپس آ گئی تھی۔