You are currently viewing سوڈان میں پاکستانی انجینئر ایاز حسین جمالی اغوا

سوڈان میں پاکستانی انجینئر ایاز حسین جمالی اغوا

بدین (ڈیسک)پاکستانی شہری  انجینئر ایاز حسین جمالی کو سوڈان میں باغیوں نے 14افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ایاز حسین جمالی کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے۔

بدین کے رہائشی انجینئر ایاز حسین جمالی  کو سوڈان میں باغیوں نے 14افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ایاز حسین جمالی کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے۔سوڈان میں ایک پیٹرولیم کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی انجینئر کو باغی گروپ نے اغوا ءکرلیاہے۔بدین کا رہائشی 26 سالہ ایاز حسین جمالی سوڈان میں پیٹرولیم کمپنی میں کام کرتا تھا۔اہل خانہ کے مطابق ایاز جمالی کے بڑے بھائی نے سوڈان سے اطلاع دی ہےکہ ایاز کو تین مقامی ملازمین کے ہمراہ باغیوں نے اغوا کرلیا ہے۔ سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کی طرف سے کوئی ڈیمانڈ نہیں کی گئی ۔مغوییوں کو رہا کرانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔