You are currently viewing دہری شہریت رکھنے پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم  نااہل قرار

دہری شہریت رکھنے پر آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم نااہل قرار

کینبرا (ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے نا ئب وزیر اعظم  بارنابی جو ئس کو دہری شہریت کی  وجہ  سے نا اہل کر دیا

برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے نائب وزیراعظم بارنبی جوئس کے انتخاب کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا جب کہ عدالت نے دیگر 4 ارکان کے چناؤ کو بھی غلط قرار دیا۔

بارنابی جوئس کے بارے میں کچھ عرصہ قبل انکشاف ہوا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ کے بھی شہری ہیں جس کے بعد ان کا مقدمہ عدالت میں چل رہا تھا جس کا فیصلہ آج سنایا گیا

بارنابی جوئس نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم ضمنی الیکشن لڑ کر دوبارہ منتخب ہوں گے۔ بارنابی جوئس نے اگست میں نیوزی لینڈ کی شہریت ترک کردی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی آئین کے تحت سرکاری عہدے داروں کے دہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے۔ بارنابی جوئس کی نااہلی سے حکومت کو حاصل ایک نشست کی برتری ختم ہو گئی جس کے باعث آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بال کی اقتدار پر گرفت کمزور ہوگئی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.