کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گرد عدالت نے رؤف صدیقی،وسیم اختر اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لینے پر خارج کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت میں جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
سماعت کے دوران عدالت نےوکیل رؤف صدیقی کے واپس لینے پر درخواست ضمانت خارج کردی ہے جبکہ انیس قائم کی درخواست پہلے ہی خارج کی جا چکی تھی۔
وکیل رؤف صدیقی کا مؤقف تھا کہ وہ ضمانت کے لئے اے ٹی سی عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب وسیم اختر کو مدت ریمانڈ ختم ہونے پر اے ٹی سی عدالت میں پیش کیاجارہا ہے ۔
وسیم اختر کے خلاف ملیرسٹی اور سچل تھانے میں مختلف مقدمات درج ہیں۔