You are currently viewing جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر،شریف خاندان بڑی مشکل میں ،کیا وزیر اعظم نااہل ہونے جارہے ہیں ؟

جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر،شریف خاندان بڑی مشکل میں ،کیا وزیر اعظم نااہل ہونے جارہے ہیں ؟

اسلام آباد(ڈیسک)پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ،جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف  ان کے بیٹےحسن نواز اور حسین نواز کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف،حسین ،حسن نواز جےآئی ٹی کےسامنےرقوم کی ترسیلات کی وجوہات نہیں بتاسکے،پاکستان میں موجودکمپنیوں کامالیاتی ڈھانچہ مدعاعلیہان کی دولت سےمطابقت نہیں رکھتا، یہ رقوم سعودی عرب میں ہل میٹل کمپنی کی طرف سے ترسیل کی گئیں،یہ بات کہ لندن کی پراپرٹیز اس بزنس کی وجہ سے تھیں آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے،برطانیہ کی کمپنیاں نقصان میں تھیں،مگربھاری رقوم کی ریوالونگ میں مصروف تھیں،انہی آف شورکمپنیوں کو برطانیہ میں فنڈز کی ترسیل کے لیے استعمال کیا گیا،ان فنڈز سے برطانیہ میں مہنگی جائیدادیں خریدی گئیں،بڑی رقوم کی قرض اور تحفےکی شکل میں بےقاعدگی سےترسیل کی گئی،مدعاعلیہان کی آمدنی،دولت کےظاہرکردہ ذرائع میں اہم تضاد پایاجاتاہے،بےقاعدہ ترسیلات لندن کی ہل میٹل کمپنی،یواےای کی کیپٹل ایف زیڈای کمپنیوں سےکی گئیں،بے قاعدہ ترسیلات اور قرض نوازشریف،حسین نواز اور حسن نواز کو ملا ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نیب آرڈیننس سیکشن9اےوی کےتحت یہ کرپشن ،بدعنوانی کےزمرےمیں آتا ہے،نیب آرڈیننس سیکشن9اےوی کااطلاق تب ہوتاہےجب اثاثےذرائع آمدن سے زیادہ ہوں۔