کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری آج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں رہنماوؤں کے مابین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین آج کراچی پہنچیں گے ، چوہدری شجاعت کراچی آمد پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سابق رہنما امتیاز شیخ کے بیٹے کی شادی میں شریک ہوں گےجبکہ ذرائع کا کہناتھا کہ امتیاز شیخ کے بیٹے کی شادی کے موقع پر چوہدری شجاعت کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، کراچی روانگی سے قبل زرداری سے ملاقات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ق لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔