اسلام آباد (ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اثاثہ جات ریفرنس میں بری کردیا گیا
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری پر غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جس کا ریفرنس سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔
آج راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود رانجھا نے بریت کی درخواست منظور کی جب کہ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ نیب نے جو ریفرنس دائر کیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف نیب نے 2001 میں ریفرنس نمبر 14 دائر کیا تھا جس میں انہیں سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر عدالت حاضری سے استثنا حاصل ہے