You are currently viewing ایشیا ہاکی کپ : پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

ایشیا ہاکی کپ : پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

ڈھاکہ (ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں آج  روایتی حریف پاکستان اور بھارت دوسری مر تبہ آمنے سامنے ہوں گے

بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے، اس سے قبل پول مرحلے میں بھارت کی ٹیم پاکستان کو 3-1 سے شکست دے چکی ہے۔ بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ پاکستان سپر فور رائونڈ میں ایک شکست اور ایک ڈرا کے بعد سب سے آخر میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

گرین شرٹس کے فائنل میں رسائی کے امکانات تقریباً معدوم ہو چکے ہیں تاہم سپر فور کے تیسرے میچ میں ان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔ یہ مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کا 171 واں مقابلہ ہو گا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں کامیاب رہی جبکہ بھارت کو 53 مرتبہ کامیابی ملی۔ پاکستان کو سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے 3-2 سے شکست دی تھی جبکہ جنوبی کوریا سے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.