You are currently viewing کراچی کچھ وقت میں دنیاکےبہترین شہروں میں سےایک ہوگا،ارشد وہرہ

کراچی کچھ وقت میں دنیاکےبہترین شہروں میں سےایک ہوگا،ارشد وہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کا کہنا  ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سندھ حکومت انھیں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ پریس کانفرنس کر رہے تھے جس میں ڈپٹی کا کہنا تھا کہ  وہ  کراچی کےمنتخب ڈپٹی میئر ہیں ،عوام کا مینڈیٹ ان کے پاس ہےآج انکا  پہلا دن ہے،5گھنٹوں میں بہت کچھ کی توقع نہ کریں، منتخب نمائندےعوام کی رہنمائی کریں گے ،گڈگورننس جسے کہتے ہیں وہ عوام  کو نظر آئے گی۔

ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کا مزید کہناتھا کہ وزیربلدیات نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ سندھ حکومت نےکئی بارکہا وہ بلدیاتی حکومت کو اختیارات اورفنڈزدیں گے، جوادارے میرےدائرہ اختیارمیں نہیں عوامی مسائل کےحل کیلیےان سےبھی رابطہ کرونگا۔

ارشد وہرہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ڈپٹی میئرہیں  وسیم اخترکی غیرموجودگی میں بھی کام کریں گے، کراچی کچھ وقت میں دنیاکےبہترین شہروں میں سےایک ہوگاجبکہ عوام اور میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ ہر اچھے کام کو بہت زیادہ سراہا جائے ۔