اسلام آباد (ڈیسک) سینیٹ کی داخلہ کمیٹی میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انصارالشریعہ کے تما م لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے
سینیٹ کی داخلہ کمیٹی میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے بتایا کہ کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگیتر منع کرے یا پیپر ٹھیک نہ ہو تو خود کشی کرلی جاتی ہے، خودکشی کی کوشش کرنے والے کے لیے سزا ہونی چاہیے جب کہ مدرسہ اصلاحات پر بھی ایک پرفارما بنایا ہے جس پرعملدرآمد کریں گے