You are currently viewing آرمی چیف  کی  پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

آرمی چیف کی پاک فوج کو دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا کہنا ہے کہ بلوچوں نے امن وامان کی بہتری کے لیے قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی اداروں ، عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی جب کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت کو ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کا دورہ کیا جہاں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں انٹیلیجنس اور سیکیورٹی اداروں سے تعاون کیا جائے۔

آرمی چیف نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبوں کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے اور پسماندہ علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔