کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے متاثرہ پولیس ٹرینگ سینٹر کا دورہ کیا اور واقعے میں زخمی اہلکاروں کی سول اسپتال میں عیادت بھی کی ۔
ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردوںکی جانب سے حملے کی خبر ملتے ہی اپنی تمام ترسرکاری اور نجی مصروفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں جنرل راحیل شریف نے پولیس ٹریننگ سینٹرکا دورہ کیاجبکہ ان کے ہمراہ کمانڈرسدرن کمانڈ ، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی موجود تھے۔
اس کے بعد آرمی چیف نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کیڈیٹس کی حوصلہ افزائی کی اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملے میں61 اہلکار شہید اور120 زخمی جبکہ تینوں دہشت گردمار دیے گئے۔