اسلام آباد(ڈیسک)وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال کے معاملے پر بات نہیں ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات میں بھارتی بزنس مین سجن جندال کے معاملےپر بات نہیں ہوئی ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات میں سجن جندال سے متعلق بات کی خبر غلط ہے۔وزیرمملکت برائےاطلاعات ونشریات کاکہناتھاکہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال وزیراعظم کےدوست ہیں اور ان سے ذاتی حیثیت میں ملے۔