You are currently viewing سائنسدانوں اور انجینئرز کی بدولت پاکستان ناقابل شکست ملک بن گیا ہے ،آرمی چیف

سائنسدانوں اور انجینئرز کی بدولت پاکستان ناقابل شکست ملک بن گیا ہے ،آرمی چیف

راولپنڈی (اسٹا ف رپورٹر ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کا  اسٹریٹجک پلان ڈویژن  دورہ کے دوران کہنا تھا  کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی بدولت پاکستان ناقابل شکست ملک بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  کی  اسٹریٹجک پلان ڈویژن آمد ہوئی جہاں ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل  کی جانب سے آرمی چیف کا استقبال کیا گیا اور پاکستان کے اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ بھی  دی گئی ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسٹریٹجک پروگرام خاص خطرات کے پیش نظر ہے انھوں نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کی سیکیورٹی ریجم پر خاص طور پر اطمینان کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ  سائنسدانوں اور انجینئرز کی بدولت بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔