کوئٹہ(ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چمن کے سی ایم ایچ اسپتال میں افغان فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطا بق آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے اسکول آف انفینٹری میں مختلف کورسز میں شریک افسران سے ملاقاتیں اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں طلبا سے خطاب بھی کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی صورت حال پر بات کی اور اسی حوالے سے پاک فوج کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔