اسلام آباد (دیسک) اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے سرکاری دستاوزیزات میں ردوبد ل کے کیس میں چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجا زی کی پانچ روزکے لئے ضما نت قبل از گرفتا ری منظور کرلیا ۔ عدالت نے ظفر حجازی کو آج ہی ڈھا ئی ڈھا ئی لا کھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کے احکامات جا ری کئے
اس سے قبل ظفرحجازی نے 13 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے 4 روز کے لئے راہداری ضمانت حاصل کی تھی جب کہ عدالت نے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا