اسلام آباد (ڈیسک)پانامہ کیس کے فیصلے کی گھڑی قریب آتے ہی سیاسی ہلچل مچ گئی، پی ٹی آئی چیئرمین نے آج بنی گالہ میں اہم اجلاس طلب کر لیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے بھی سر جوڑ لئے، سراج الحق کہتے ہیں پانامہ کیس کا فیصلہ ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
پانامہ کیس کے فیصلے کی گھڑی قریب آتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی۔ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد آگے کیا کرنا ہے؟ کپتان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو آج بنی گالہ بلا لیا۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی سر جوڑ لئے۔ آصف زرداری اور بلاول نے پی پی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ ادھر پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے معاملے پر چپ سادھ لی ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ملک میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا