کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ ہاوس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ اجلاس میں سیدمراد علی شاہ سمیت تمام فورسز کے سربراہان جن میں ڈی جی سندھ رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس موجود ہیں۔
گورنر سندھ بھی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات،صوبہ میں مدارس کی ریجسٹریشن اور وفاقی ایپکس کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں زیر بحث موضوعات کو زیر غور لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔