You are currently viewing واشنگٹن میں ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین کے تجربات شروع

واشنگٹن میں ملیریا سے بچاؤ کی ویکسین کے تجربات شروع

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:11/05/2016 23:25
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(اسٹاف رپورٹر) واشنگٹن میں  ملیریا سے 1 سال تک بچاؤ کے لیئے وکسین کے تجربات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ماہرین کا کہنا ہےکہ اینوفلس مچھر سے پھیلنے والے ملیریا سے افریقا اور ایشیا کی غریب آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے اور لاکھوں بچے ہر سال  اس بیماری کے نظر ہوجاتے ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہرسال ملیریا سے 21 کروڑ افراد متاثر اور 4 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیںماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین (PfSPZ) ایک سال تک ملیریا کو ٹالا جاسکتا ہے ، کیونکہ پلازموڈیم فالکیپرم سے محفوظ رکھتی ہے جو ملیریا پھیلانے والا ایک طفیلیہ (پیراسائٹ) ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے فیز ون کلینکل ٹرائلز ( طبی آزمائش) شروع ہوچکی ہے جس کی تفصیلات ہفت روزہ مشہور سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ ان تجربات سے معلوم ہوا کہ بالغ اور صحت مند افراد کو یہ ویکسین دے کر انہیں ایک سال تک اس موذی اور جان لیوا مرض سے بچایا جاسکتا ہے۔