واشنگٹن (ڈیسک) امریکا کو سفری پابندیوں کی کوئی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا، متنازع سفری پابندی پر ایک اور عدالت سے شکست ہوگئی۔سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ میں حکومتی اپیل مسترد کردی گئی، صدر ٹرمپ کے صدارتی حکم کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرایع کے مطا بق عدالت نے 6 مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے ترمیم شدہ حکم نامے کی بحالی بھی مسترد کردی، ججز نے ریمارکس دئیے کہ امیگریشن کا قانون صدر کیلئے کوئی ون پرسن شو نہیں۔صدر ٹرمپ یہ بتانے میں ناکام رہے کہ سفری پابندی کی فہرست میں شامل 6 ممالک کے شہری اور پناہ گزینوں کے داخلے سے امریکی مفادات کو کیسے نقصان پہنچے گا۔
وائٹ ہاؤس نے سفری پابندیوں کے قانون کو بحال کروانے کیلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے