You are currently viewing ایم کیو ایم  پاکستان کی ایک اور وکٹ گرگئی

ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر امجد اللہ خان پارٹی قیادت سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ  ڈاکٹرفاروق ستار کو پہلا جھٹکا لگاجب ممبر ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی امجد اللہ خان لند ن قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئےجبکہ امجد اللہ خان  نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار گروپ کے ساتھ کام نہیں کر سکتایہ جانتے ہوئے بھی کہ تمام کرمنلز متحدہ پاکستان میں کام کر رہے ہیں ۔

تاہم یاد رہےکہ امجد اللہ خان پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے ۔