You are currently viewing امجد صابری قتل کیس میں ملوث گروہ  سے متعلق معلومات حاصل کرلی گئیں

امجد صابری قتل کیس میں ملوث گروہ سے متعلق معلومات حاصل کرلی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف ثناء خواں  قوال امجد صابری کے قتل کیس میں ملوث ملزمان اور گروہ  سے متعلق معلومات حاصل کرلی گئیں ہیں لیکن کسی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔

تفصیلات کے مطابق امجد صابری قتل کیس میں ملوث ملزمان کا رابطہ منقطع ہے  جبکہ  زیر حراست ملزمان اور ملوث گروہ  رابطے کے لئے موبائل فون یا انٹر نیٹ کا استعمال نہیں کر رہےہیں جس کی بناء پر گروہ  کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ امجد صابری  قتل کیس میں ملوث ملزمان اور گروہ  سے متعلق معلومات پہلے سے زیر حراست جرائم پیشہ گروپ کے افراد سے ملی ہیں لیکن تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.