You are currently viewing امریکا نے عراقی فورسز کی  مزیدفوجی معاونت کا اعلان کردیا

امریکا نے عراقی فورسز کی مزیدفوجی معاونت کا اعلان کردیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:12/07/2016 16:38
  • Reading time:1 mins read

بغداد(ڈیسک) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے عراقی فورسز کوداعش کے خلاف جنگ میں مزید 560فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن نےعراق کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے  عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے   ملاقات کی اور ان کو مزید فوجی امداد دینے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

اس موقع پر امریکی وزیر دفاع نے عندیہ دیا کہ امریکی فوج القیارہ فوجی بیس کو موصل شہر پر قبضے کی مہم میں استعمال کر سکتی ہے جبکہ شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے مزید 560 فوجی عراق بھیجے جائیں گے جس میں انجینئرز اور لاجسٹک اہلکاربھی  شامل ہوں گے جو عراقی فوج کو ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے میں معاونت کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار بھیجنے کا مقصد داعش کے خلاف جنگ میں بغداد کی معاونت کرنا ہے جب کہ مزید  فوجی دستوں کو جلد بغداد روانہ کردیا جائے گا جس کے بعد عراق میں امریکی فورسز کی تعداد 4 ہزار 647  ہوجائے گی۔