You are currently viewing امریکا کا داعش کے خلاف براہ راست جنگ  لڑنے کا فیصلہ

امریکا کا داعش کے خلاف براہ راست جنگ لڑنے کا فیصلہ

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/03/2017 18:39
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پہلی بار اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے کہ شام میں داعش سے لڑنے کے لیے باقاعدہ امریکی فوج بھیجی جائے جو میدان میں اس سے جنگ کرے ۔

ترمپ انتظامیہ کا خیال ہے کہ براہ راست جنگ کیے بغیر داعش کے خطرے سے چھٹکارہ مشکل ہے جبکہ ابامہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف برا ہ راست جنگ سے امریکا ایک نئے عالمی تنازعہ میں الجھ جائے گا اب تک ابامہ انتظامیہ  میدان جنگ سے دور رہتے ہوئے صرف ان ملکوں کی فوجی امداد کر رہی تھی جو داعش کے خلاف براہ راست جنگ لڑ رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ  محکمہ دفاع کی جانب سے امریکی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔