واشنگٹن (ڈیسک ) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ میں بری نیت رکھ کر داخل ہونے والے لوگوں اور 7 مسلم اکثریتی ممالک کے افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کرنے کا ارادہ کرچکے تھے لیکن عوام کی جانب سے سامنے آنے والے اعتراض کے باعث یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانیوں کو امریکہ میں کڑی جانچ پڑتال کے بعد داخل ہونے دیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ 2 گھنٹوں میں کچھ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی بھی عائد کردیں گے لیکن جب ان سے پوچھاگیا کہ کن ممالک کے امریکہ میں داخلہ پر پابندی عائد کریں گے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دوگھنتوں میں پابند ممالک کی فہرست سامنے آجائیگی ۔
دوسری جانب امریکی صدر کی جانب سے دو حکم ناموں پر دستخط بھی کیے جاچکے ہیں جن میں سے ایک امریکا اور میکسیکو کی سرحد ہر دیوار کی تعمیر اور دوسرا غیر قانونی مہاجرین کی ملک بدری سے متعلق تھا
لیکن تاحال امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں