کراچی(اسٹاف رپورٹر)امریکی نژاد پاکستانی فیشن ڈزائنر الماس حمیرانی نے پاکستان کے کلچر کو دنیا کے مختلف ممالک میں متعرف کروانے کا ذمہ اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق فیشن ڈزائنر الماس حمیرانی نے مختلف غیر ملکی فیشن شوز میں پاکستانی ملبوسات اور پاکستانی کلچر کو فروغ دیا جبکہ رواں سال جولائی میں فیشن ڈزائنر الماس انڈین فیشن ویک دبئی کا حصہ بنی جہاں پر انھوں نے پاکستانی ملبوسات میں سجی ماڈلز کی ریمپ والک کروائی جبکہ فیشن شو کے شرکاء کی جانب سے فیشن ڈزائنر کو خاصی پزیرائی ملی۔
رواں برس جولائی میں کارپوریٹ ایمبیسیڈر آف پاکستان ماہانہ میگزین کی جانب سے معروف فیشن ڈزائنر الماس حمیرانی کو کارپوریٹ ایمبیسیڈر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا دریں اثناء الماس حمیرانی نے بہترین ڈزائنر کا خطاب بھی اپنے نام کیاجبکہ حالیہ دبئی میں منعقد ہونے والے آر سی سی آئی ایوارڈز میں امریکی نژاد پاکستانی فیشن ڈزائنر نے اپنا لوہا منوایا اور پاکستانی کلچر میں ڈھلے لباس پہنے ماڈلز کی ریمپ کروائی جس پر شائقین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی کلچر کے اس نئے انداز سے بہت محضوذ ہوئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ فیشن ڈزائنر الماس حمیرانی آئندہ بھی انہیں پاکستانی کلچر کے مختلف پہلوؤں سے آشنا کرواتی رہیں گی۔
فیشن ڈیزائنر الماس حمیرانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری میں بے تحاشہ کام آرہا ہے جس میں خود کو دوسروں سے منفرد رکھنا اپنے آپ میں ایک بڑا چیلنج ہے ،پاکستان سمیت دنیا بھر کے فیشن شوز میں پاکستان اور پاکستانی کلچر کی نمائندگی کی ہے اور ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کروں۔