کراچی(اسٹاف رپورٹر) بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر 27 دسمبر کو جامعہ کراچی اور جامعہ اردو میں عام تعطیل ہوگئی جبکہ جامعہ اردو میں کل امتحانات معمول کے مطابق ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق کل 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے سندھ گورنمنٹ کے تحت تمام ادارے کل بند رہیں گے۔
اسی حوالے سے کل بروز منگل کراچی کی جامعات بھی بند رہیں گی ، رجسٹرار جامعہ اردو کا کہنا ہے کہ وفاقی جامعہ اردو میں کل عام تعطیل ہو گی جبکہ جامعہ اردو کے رجسٹرار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جامعہ اردومیں کل امتحانات معمول کےمطابق ہوں گے۔ کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹرایوننگ پروگرام کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی ایوننگ پروگرام کے27دسمبرکوہونےوالےامتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔