You are currently viewing تمام مذاہب کو بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا، شاہ سلمان

تمام مذاہب کو بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا، شاہ سلمان

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:04/03/2017 17:05
  • Reading time:1 mins read

سعودی(ڈیسک)سعودی   عرب کے شاہ سلمان اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈو دو نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مختلف مذاہب کے نمائندگان پر مبنی وفد سے جکارتا میں ملاقات کی۔

سعودی فرماں رواں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ تمام مذاہب کو بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔انڈونیشیا کے تین روزہ دورے پر سعودی عرب کے شاہ سلمان نے انڈونیشیا میں بین المذہب ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں اور دیگر مذاہب کو ایک دوسرے کے درمیان بھائی چارہ بڑھانے پر زور دینا ہوگا۔انڈونیشیا کے صدر کا کہنا تھا کہ دنیا میں انتہا پسندی اور مذہب کے نام پر دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہونا نہایت اہمیت کا حامل ہے