ممبئی (ڈیسک)بالی ووڈ ایکشن کنگ اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم ڈشوم کی پہلی جھلک کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اکشے کمار ایک نئے انداز میں بالوں کا بن بنائے بیحد شاندار اور منفرد نظر آرہے ہیں .
بھارتی میڈیا کے مطابق جان اور ورون کی آنے والی فلم ‘ڈشوم’ میں ورن اور جان ابراہیم کے اکشے کمار بھی نظر آئیں گے لیکن اکشے کمار فلم ڈشوم میں بلکل ہی الگ انداز میں جلوہ گر ہوں گے ۔
فلم ڈشوم میں جان ابراہیم کے ساتھ ورون دھون ،اکشے کھنا ،ثاقب سلیم اور جیکولین فرنانڈس بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے
جبکہ فلم 29 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔