اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) رہنما پیپلز پارٹی اور سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نےلاہورکوڈاکوؤں کےہاتھوں تھمادیاہے۔
رہنماپیپلزپارٹی اعتزازاحسن کا میڈیاسےگفتگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 24 ویں آئینی ترمیم کی بھر پور مخالفت کرے گی،24ویں آئینی ترمیم سیاسی مفادات کے لیے لائی جا رہی ہے جبکہ اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نےلاہورکوڈاکوؤں کےہاتھوں تھمادیاہے، ایساہوناتھاکیوں کہ شریف خاندان مال بنانےمیں لگاہواہے، انھوں نےشہریوں کوتحفظ دینےکاکبھی سوچاہی نہیں اور شہریوں کےتحفظ کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔