کھوئی رٹہ سیکٹر(ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی جس کی زد میں آکر تین شہری زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کرادیے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثراورثمینہ کوثرکے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔