اسلام آبا د(ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف رہنما نعیم الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت کا م نہیں کررہی ہے، پاناما کیس کے فیصلے کے بعد پائی پائی کا حساب لیا جا ئے گا ،
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ وزراجنہوں نےغیر ملکی اداروں میں نوکریاں کیں وہ غداری کےمرتکب ہوئے حکومت اس وقت کام نہیں کررہی، وزیراعظم ہاؤس سازشوں کا گڑھ بنا ہواہے غیر ملکی نو کر ی کی سخت مذمت کر تے ہے عمران خان نے وعدہ کیا تھاکہ ملک سے کرپشن کو ختم کردیں گے تحریک انصاف ان کا حساب لینے والوں میں پیش پیش ہوگی وزیراعظم پرنیب میں کئی کیسز ہیں ، جن کا جواب ان کو دینا پڑےگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا، وزیراعظم اور وزرا نے دوسرے ممالک کے اقامے لےکر ملک سے غداری کی، نوازشریف کسی نہ کسی صورت میں پانامافیصلےپراثراندازہونےکی کوشش میں ہیں ہم ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے بارے میں سوچ رہے ہیں پانامافیصلےکےبعدحکمرانوں کی اختیارات کاغلط استعمال کرکےکرپشن کی جرات نہیں ہو گی