You are currently viewing افغان کونسل خانے کے قریب فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

افغان کونسل خانے کے قریب فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

  • Post author:
  • Post category:کراچی
  • Post last modified:07/02/2017 13:48
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن میں واقع  افغان قونصل خانے کےقریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں افغان تھر ڈ سیکریٹری محمد ذکی جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے کے قریب فائرنگ کی گئی  جس کے نتیجے میں افغان  قونصل خانے میں  تعینات فرسٹ آفیسر محمد ذکی جاں بحق ہوگیا  ہے ، ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ  افغان سیکیورٹی گارڈ راحت اللہ کی جانب سے کی گئی افغان قونصلیٹ کی لابی میں کی گئی جس کے نتیجے میں تعینات فرسٹ آفیسر محمد ذکی ہلاک ہوگیا ۔

ڈی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کی لابی میں فائرنگ کرنےوالے سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت  حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ  پولیس نے قونصلیٹ کی لابی سے ایس ایم جی کے خول بھی جمع کرلیے ہیں