You are currently viewing ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

ایڈمرل ظفر محمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد(ڈیسک)  نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں نیول چیف کی کمان کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈمرل  ذکاءللہ نے ایڈمرل محمود عباسی  کو  کمان  سونپی جس کے بعد ظفر محمودعباسی پاک بحریہ کے 21 ویں نئے سربراہ مقررہوگئے

ذرائع کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز ہو نے والے  نئے  ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ڈارٹ متھ انگلینڈ سے حاصل کی، ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے 1981 میں بحریہ کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف کے عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے، ظفر محمود عباسی کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اورخدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیازملٹری سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 3 اکتوبرکو ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کوبحریہ کا نیا سربراہ مقررکیا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.