You are currently viewing دہشتگردی کے حوالے سے تمام منفی محرکات کو ختم کر کے حاصل کامیابیوں کو مستحکم کریں گے،آرمی چیف

دہشتگردی کے حوالے سے تمام منفی محرکات کو ختم کر کے حاصل کامیابیوں کو مستحکم کریں گے،آرمی چیف

راولپنڈی (ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی کے حوالے سے تمام منفی محرکات کو ختم کر کے حاصل کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےپنو عاقل گیریژن کا دورہ کیا، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور جی اوسی پنوعاقل نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جن پر آرمی چیف نے اظہار اطمینان کیا، دورے میں آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور عزم و حوصلے کو سراہا۔آرمی چیف نےجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی کے حوالے سے تمام منفی محرکات کو ختم کر کے حاصل کامیابیوں کو مستحکم کریں گے۔