مردان (ڈیسک) مردان میں مشال خان کےقتل کے بعد سے بندعبدالولی خان یونیورسٹی مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی کو کھول دیاجائے گا۔
ذرائع کے مطا بق یو نیورسٹی کھولنے کا فیصلہ سنڈیکیٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا یونیورسٹی کا مین کیمپس22مئی، شنکرکیمپس24 مئی اور گارڈن کیمپس25مئی سے کھلیں گے۔مردان کی عبدالولی خان یونی ورسٹی 13اپریل کو مشال خان کے قتل کے بعد سے بند تھی