You are currently viewing ایبٹ آباد آپریشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے،سابق  وزیر اعظم  یوسف  رضا گیلانی

ایبٹ آباد آپریشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

کراچی (ڈیسک ) کراچی میں ٹڈاپ اسکینڈل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ غداری کا الزام باقی تھا وہ بھی لگ گیا انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہم تو پہلے دن سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایبٹ آباد آپریشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ ذمے داروں کا تعین کیا جاسکے ۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ سابق سفیر حسین حقانی کی کوئی اہمیت نہیں میڈٰیا اس کو بلاوجہ میں اہمیت دے رہا ہیں

واضح رہے کہ امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر نے اپنے کالم میں ایبٹ آباد آپریشن اور امریکیوں کو ویزہ دینے کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر سنگین الزامات عائد کئے تھے