لاہور:(ڈیسک) راوی روڈ پر جوتے بنانے والے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق راوی روڈ کے قریب جوتے بنانے والے فیکٹری میں لگی آگ بے قابوہوتی جارہی ہے ،آگ نے ارد گرد کی عمارتوں اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ، ریسکیو اہلکاروں نے اردگر کے علاقوں کو بھی خالی کرانا شروع کردیا۔فائر بریگیڈ کی کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں،آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سےریسکیو اہلکاروں کو آگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔