You are currently viewing آئی سی سی ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے میں فاسٹ بالنگ اٹیک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے

آئی سی سی ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے میں فاسٹ بالنگ اٹیک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:15/10/2022 16:36
  • Reading time:1 mins read

سڈنی(ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو نبرد آزما ہوں گے، آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو ہمیشہ ہی جوش و خروش سے دیکھاجاتا ہے، ہم نے میچ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی، انھوں نے کہا کہ میچ میں فاسٹ بالنگ بلا شبہ بہت اہم شعبہ ہے، شاہین شاہ نے کم بیک کیا ہے، ان سے بہت امیدیں ہیں۔ دیگر فاسٹ بالرز نے بھی خوب پریکٹس کی ہے، ہمارے کھلاڑی آسٹریلیا کے انوائرمنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنے فاسٹ بالنگ اٹیک سے خوب فائدہ اٹھائیں گے۔