اسلام آباد (ڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سپریم کورٹ میں دائر اشتہاری اور مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لے لی۔
سپریم کورٹ میں سابق وزیرخزانہ کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت کے موقع پر اسحاق ڈار کے وکیل نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی تاہم اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا جس پر اسحاق ڈار نے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔