You are currently viewing مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بی اے پی کے سینئر رہنما ماما نور احمد بنگلزئی قتل

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بی اے پی کے سینئر رہنما ماما نور احمد بنگلزئی قتل

کوئٹہ (ڈیسک) بلوچستان کے شہر مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنما ماما نور احمد بنگلزئی کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ بازار میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں ماما نور احمد بنگلزئی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ گرلز سکول کے سامنے موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کر کے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق بی اے پی رہنما کو سر پر گولیاں لگی ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔