You are currently viewing وزیراعظم عمران خان کا شہریوں کی 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان کا شہریوں کی 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سیشہریوں کی دوبارہ شکایات پر 2 لاکھ اڑتیس ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا، شکایات کو نظر ثانی کے لئے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکرٹری و آئی جی کریں اور وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری شکایات پرنظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔وزیراعظم نیوفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ سات ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ صوبائی سطح پر80 ہزارشکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں۔وزیراعظم آفس سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا اورصوبہ سندھ کی 15ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر کی گیارہ سو شکایات پر نظر ثانی ہو گی،گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا،شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں،وزیراعظم آفس کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔