مدینہ منورہ(ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت برائے حج و عمرہ نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کے لیے نئی ہدایت جاری کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایاکہ کورونا وائرس اور اس کی متعدد نئی قسموں کے انسداد کے لیے عمرہ پر آنے والوں کے لیے نئے ضابطے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔وزارت نے کہا کہ جو لوگ عمرہ ویزے پر سعودی عرب آرہے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ سفر سے 48 گھنٹہ پہلے پی سی آر ٹیسٹ کروائیں،یہ شرط ملک میں داخلے کے لیے ضروری ہے خواہ آنے والے مسافروں نے کورونا ویکسین کی خوراکیں مکمل کیوں نہ کر رکھی ہوں۔وزارت نے کہا ہے کہ اس ہدایت پر بروز بدھ (9 فروری)رات ایک بجے سے عمل ہوگا۔