پشاور(ڈیسک)بنوں میںمستورات کے تنازعے پردوفریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 2افرادجاں بحق جبکہ2زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روزضلع بنوں کے علاقے کوٹکہ منداتی سوکڑی میں فریق اول عمرلیازاورفریق دوم عبداللہ کے مابین مستورات کے تنازعے پرفائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میں فریق اول سے ابراہیم ولد میر قدآیازسکنہ منداتی کیٹکائی سوکڑی جبکہ فریق دوئم سے عبداللہ ولد محمد سلام سکنہ سوکڑی موقع پرجاں بحق جبکہ مسما )ن(اورتیازولدفضل الرحمن شدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122کی ٹیم کواطلاع ملتے ہی فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچ کرزخمیوں کوطبی امدادکیلئے ہیڈکوارٹرہسپتال بنوں منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق وجہ عنادمستورات کاتنازع بتایاجاتاہے ۔